پاکستان - فرانس ریسرچ پروگرام (فیز II) کمیٹی نے تین تر جیحی شعبوں میں 9 مشترکہ تحقیقی سفارشات کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی

پیر 9 مئی 2016 13:22

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) پاکستان - فرانس ریسرچ پروگرام (فیز II) کمیٹی نے متفقہ طور پر تین تر جیحی شعبوں میں 9 مشترکہ تحقیقی سفارشات کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی۔پاکستان -فرانس پیری ڈاٹ ریسرچ پروگرام (فیز II) کمیٹی کا مشترکہ اجلاس یہاں ہا ئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے کی جبکہ فرانسیسی وفد کی قیادت فرانسیسی کونسلر برا ئے تعاون اور ثقافتی امور ،جناب آندرے جی بوسے کر رہے تھے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد پاکستانی اور فرانسیسی اعلیٰ تعلیم کے اداروں /تحقیقی تجربہ گاہوں سے وابستہ محققین کے ذریعے دوممالک کے مابین سائنسی اور تینیکی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کا اطلاق پاکستان میں ایچ ای سی اور فرانس میں وزارت برائے خارجہ امور و بین الاقوامی ترقی (ایم اے ای ڈی آئی) اور وزار ت برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق (ایم ای ایس آر) کی کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔2016 ء کے لئے تر جیحی شعبوں میں صحت، توانائی، اور تعلیم کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر تین تر جیحی شعبوں میں نو مشترکہ تحقیقی سفارشات کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی ۔

پاکستانی یونیورسٹیوں جنہوں نے یہ مالی گرانٹ جیتی ہے ان میں کراچی یونیورسٹی، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ ، کومسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی لاہور، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ،مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو ،قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد، ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور،فاسٹ۔

این یولاہور اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور شامل ہیں۔ اس پروگرام سے وابستہ محققین کو یکساں پراجیکٹ بیک وقت دونوں ملکوں پاکستان اور فرانس میں جمع کروانا ہوں گے ۔ مالی گرانٹ کے لیے مقرر کردہ پرنسپل تحقیقاتی آفیسر زیادہ سے زیادہ دو پراجیکٹ جمع کروا سکتے ہیں ۔پراجیکٹ کی ممکنہ تر جیحی میعاد تین سال مقرر کی گئی ہے جبکہ مجوزہ مالی گرانٹ مسلسل تین سال تک سالانہ بنیادوں پر کی جائے گی ۔

اجلاس میں ڈاکٹر محمد لطیف ، معاون (آر اینڈ ڈی )ایچ ای سی ، فرانسیسی کونسلر برا ئے تعاون اور ثقافتی امور ،جناب البان شویرر، اتاشی برائے تعاون سائنسی و اعلیٰ تعلیم فرانس ایمبیسی ، نوشابہ اویس، ڈائر یکٹر (آر اینڈ ڈی)ایچ ای سی اور مسٹر ریحان جمیل ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر (آر اینڈ ڈی )ایچ ای سی نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :