چیئرمین ایچ ای سی کی برطرفی کیخلاف درخواست میں جواب داخل نہ کرانے پر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری

پیر 9 مئی 2016 13:18

لاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن مختار احمد کی عہدے سے برطرفی کے لئے دائر درخواست پر جواب داخل نہ کرانے پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے جواب داخل کرانے کے لئے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔