شوہر سے کوئی اختلاف نہیں، خلع کے پرانے دعوے پر نوٹس جاری کیا گیا۔ حمیرا ارشد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 مئی 2016 13:13

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء): گلوکارہ حمیرا ارشد نے عدالت کے نوٹس کی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر سے میرا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے خلع کے پرانے دعوے پر نوٹس جاری کیا۔ ہم نے صلح کے بعد عدالت میں دائر درخواست واپس نہیں لی تھی۔

(جاری ہے)

حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ عدالت کے نوٹس پر جواب جمع کرواؤں گی۔ یاد رہے کہ حمیرا ارشد نے کچھ ماہ قبل اپنے شوہر احمد بٹ سے خلع کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن شوہر سے صلح ہوجانے کے بعد درخواست واپس نہیں لی جس پر عدالت نے آج احمد بٹ کو 10 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیا تھا۔