صوبائی حکومت نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے صوبہ میں بلاتفریق اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں، مشتاق غنی

پیر 9 مئی 2016 13:11

ہری پور۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے حلقہ پی کے 44 ایبٹ آباد کیلئے 4404836 روپے لاگت بجلی کے ٹرانسفامر اور پلوں کی منظوری کے اتھارٹی لیٹر دھمتوڑ اور ملک پورہ کے حوالہ کر دیئے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر پبلک ڈے کے موقع پر اپنے حلقہ کے مختلف وفود کے مسا ئل اور بجلی کے ٹرانسفامر اور پولوں کی منظوری کے اتھارٹی لیٹر دینے کی تقریب کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر تحصیل رکن نعیم صراف اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے پورے صوبہ میں بلاتفریق اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں، ایبٹ آباد شہرکی تعمیر و تر قی ، خوبصورتی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا اپنا کر دا ر ادا کرنا ہے، ہمارا تعلق خواہ کسی بھی پارٹی یا شعبہ سے ہو، ہم نے انصاف کے ساتھ اپنی عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرنی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبہ میں ایک بااختیار بلدیاتی نظام متعارف کرایا اور صوبائی حکومت نے اپنے اختیارات اور 42 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز بھی ان کے حوالہ کئے ۔انہوں نے کہا کہ اب ہمارا کام قانون سازی کرنا ہے، اب تمام میونسپل سروسز فراہم کرنا بلدیاتی نمائندوں کا کام ہے، ایبٹ آباد میں عوام کی سہولت کیلئے ریسکو 1122 سروس ٹرا ئل بیس پر شروع ہو چکی ہے ،جس کا جلد افتتاح کیا جائے گا اور ایبٹ آباد شہر اور گردونواح میں مختلف مقامات پر اس کے 4 سنٹر قائم کئے جائیں گے تاکہ کہیں بھی کوئی ہنگامی صورت حال پیش آئے تو فوراً ریسکو 1122 خدمات حاصل کی جاسکیں۔