تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈکیتی، شہری لٹ گیا

پیر 9 مئی 2016 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں شہری لٹ گیا مسلح ڈاکو ایک لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ڈاکو دن دیہاڑے شہزاد نامی شہری سے ایک لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ڈاکوؤں نے شہزاد نامی شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔ لوٹنے والے شہری نے بتایا کہ تین مسلح افراد نے بندوق کے زور پر اس سے ایک لاکھ روپے چھین لئے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے شہزاد نامی شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا شہری نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں واقعہ کے خلاف درخواست جمع کرا دی ۔

متعلقہ عنوان :