دبئی: دفاتر میں افوہوں، اور منفی باتوں کے کلچر کو ختم کرنے کے لیئے مہم

پیر 9 مئی 2016 12:41

دبئی: دفاتر میں افوہوں، اور منفی باتوں کے کلچر کو ختم کرنے کے لیئے مہم

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مئی 2016ء) : متحدہ عرب امارات میں دفاتر میں افواہوں اور منفی باتوں کے کلچر کو ختم کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دفاتر میں منفی باتوں کے کلچر کوفروغ نہ دیں ۔ 999میگزین نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کے دفاتر میں منفی باتوں کو کرنے والے ملازمین کسی بھی آرگنائزیشن (organization)کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

جس سے دوسرے ملازمین کے کام کرنے کی صلاحیّت پر بھی فرق پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

میگزین کے مطابق ایسی گب شپ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرنی چاہیے۔ اس سے پہلے ڈی ای ڈی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مملکت کی اکنامی کے بارے میں منفی باتوں کے بار ے میں واضع بیان ا ٓ چکا ہے کہ اس بارے میں کسی کو بھی سزا نہیں دی گئی۔ لیکن ڈی ای ڈی کی طرف سے کپمنیوں اور ملازمین کو ایسی باتوں پر توجہ نہ دینے کا کہا گیا تھا۔999میگزین کے مطابق وہ ملازمین جن کو افواہیں پھیلانے کی عادت ہوتی ہے وہ کپمنی کے دوسرے افراد پر بھی اثر انداز ہو تے ہیں جو کہ کپمنی کی پیداواری صلاحیت میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :