دیر لوئر میں کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

پیر 9 مئی 2016 12:40

دیر لوئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) شرینگل میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر کے خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق دیر لوئر کے علاقے شرینگل میں نامعلوم افراد نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، تحقیقات مکمل ہونے پر ہی حقائق منظر عام پر آسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :