پاناما لیکس،شیخ رشید نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرادی

پیر 9 مئی 2016 11:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پاناما لیکس کے خلاف تحریک التوائے کار جمع کرادی۔قرارداد کے متن میں کہا گیاکہ معمول کی کارروائی روک کر اس اہم معاملہ پر بحث کرائی جائے۔پاناما لیکس کی دوسری قسط نے پاناما سکینڈل مزید اہمیت کا حامل ہو گیا۔

پاناما لیکس میں اہم سیاسی شخصیا ت اور ان کے دوستو ں کے نام سامنے آنے سے ایک طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔اس حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشیدنے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع کرادی۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ پاناما لیکس میں مزید 400افراد کے نام آئے ہیں ،یہ اہم قومی معاملہ ہے جس سے جمہوریت کو شدید خطرہ ہے،خطرہ ہے کہ کہیں شخصیات کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچے۔

علاوہ ازیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمہوریت بچانی ہے تو پاناما لیکس کا غیر جانبدارانہ احتساب کرایا جائے۔انہوں نے کہا پاناما میں جن لوگوں کے نام آئے وہ قومی مجرم ہیں،بیرون ملک پیسہ بھجوانے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف ہی جمہوریت بچا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے متفقہ ٹی اوآرز بنائے پیچھے نہیں ہٹ سکتے