سندھ رینجرز کے اختیارات کی مدت میں 77 دن کی توسیع کا نوٹی فکیشن جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 مئی 2016 11:50

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء) : سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی درخواست پر رینجرز کی مدت میں 77 دن کی توسیع کی گئی جس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت داکلہ کے مطابق رینجرز کی سندھ میں قیام کی مدت میں 77 دن کی توسیع کی گئی ہے۔رینجرز کے اختیارات میں توسیع انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دی گئی ہے۔ اس منظوری کے تحت 4 مئی سے 19 جولائی تک رینجرز کو کراچی میں خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔ یاد رہے کہ س سے قبل رینجرز کے اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی گئی تھی جس کی مدت گذشتہ روز 03 مئی کو ختم ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :