علی حیدر گیلانی کے اغوا کو تین سال مکمل ، بازیاب نہ کرایا جاسکا

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو انتخابی مہم کے دوران چوک کمہارانوالہ سے اغوا کر لیا گیا تھا

پیر 9 مئی 2016 11:47

علی حیدر گیلانی کے اغوا کو تین سال مکمل ، بازیاب نہ کرایا جاسکا

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹیعلی حیدر گیلانی کے اغوا کو تین سال مکمل ، بازیاب نہ کرایا جاسکا،ان کو انتخابی مہم کے دوران چوک کمہارانوالہ سے اغوا کر لیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو اغوا ہوئے تین سال ہو گئے تاہم سالوں گزر جانے کے بعد علی حیدر گیلانی کی نہ تو بازیابی ہوئی اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی سراغ لگایا جا سکا۔

(جاری ہے)

ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو آج سے تین سال پہلے 9 مئی 2013 کو جنرل الیکشن کی کمپین کے دوران چوک کمہارانوالا کے قریب خرم ٹاؤن کے علاقے سے
نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا کیا جب وہ پارٹی کی کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔ تین سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود علی حیدر گیلانی کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ دوسری جانب علی حیدر گیلانی کو بازیاب نہ کرائے جانے کیخلاف پیپلز پارٹی کے کارکنان کیجانب سے شہر میں مظاہرے کا بھی اعلان کیا گیا ہے