گلوکارہ حمیرا ارشد نے خاوند احمد بٹ سے خلع کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 مئی 2016 11:36

گلوکارہ حمیرا ارشد نے خاوند احمد بٹ سے خلع کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء): پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے خاوند احمد بٹ سے خلع کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حمیرا ارشد نے خلع کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں حمیرا ارشد نے موقف اختیار کیا کہ احمد بٹ کے ساتھ مزید گزارا ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ ناراضی ہوئی لیکن بیٹے کے لیے صلح کر لی مگر اب احمد بٹ کے ساتھ مزید گزارا ہرگز ممکن نہیں ہے، لہٰذا خلع دلایا جائے۔

عدالت نے حمیرا ارشد کی درخواست پر 10 مئی کو ان کے خاوند احمد بٹ کو طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حمیرا ارشد کے اپنے خاوند کے ساتھ متعدد مرتبہ تنازعات ہوئے جس کے باعث میاں بیوی کے مابین حالات کشیدہ ہو گئے ، حمیرا ارشد نے اس سے قبل بھی اپنے خاوند سے طلاق کے لیے عدالت میں دعویٰ بھی دائر کیا لیکن سماعت سے قبل ہی میاں بیوی میں صلح ہو گئی تھی۔