ماؤں کا عالمی دن، سوشل میڈیا پر صارفین کا دل کھول کر ماں کی عظمت کا اظہار

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 9 مئی 2016 11:36

ماؤں کا عالمی دن، سوشل میڈیا پر صارفین کا دل کھول کر ماں کی عظمت کا اظہار

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی2016ء)ماں کی محبت کیلیے صرف ایک دن مخصوص کرنا تو زیادتی ہے مگر کیا ماں سے محبت کا دن منانا چاہیے یا نہیں یہ ایک لمبی بحث ہو سکتی۔ اگرچہ سوشل میڈیا پر یہ موضوع بھی زیربحث رہا مگر دوسری طرف صارفین نے دل کھول کر ماں کی عظمت کا اظہار کیا۔ خالد نے لکھا
ہم جب چھوٹے تھے تو سب سے محفوظ جگہ ماں کی گود، جب بڑے ہوئے تو سب سے قیمتی ماں کی دعا.
محمد نے نبی پاکﷺ کی یہ حدیث لکھ کر ماں کی عظمت کاذکر کیا" نبی پاک کا فرمان ہے میں عشاء کی نماز پڑھ رہا ہوتا مجھے ماں اواز دیتی دنیا دیکھتی میں نماز توڑ کے جواب دیتا۔

(جاری ہے)

"
جواد اصغر نے لکھا " میراپہلامدرسہ میری پہلی کتابمیں آج جوہوں تیری پرورش ہےمیری کُل کائنات میری ماں۔"
ایم ڈی نامی ٹویپ نے مزاحیہ انداز میں لکھا " سنا ہےآج کوئ مدرز ڈے ہےچلو اپنی ماں سےدھول صاف کرکےدیکھتےہیںپل دو پل ساتھ کون بیٹھےایک سیلفی ہی اپ لوڈ کیئےدیتےہیں"۔ وسیم نے لکھا " محبت شفقت ریاضت وہ کونسا لفظ جو تیرے لیے نہ لکهوں"۔
اس کے علاوہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ماں سے محبت کا اظہار کرنے کےلیے اشعار کا سہارا لیا۔ ٹویٹر پر مجموعی طور پر ہیش ٹیگ "#ماں_کوئی_تجھ_سا_کہاں"کے ساتھ تیرہ ہزار سے زیادہ ٹویٹس کی گئیں۔