وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا غیر رسمی اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 مئی 2016 11:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا غیر رسمی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر قانون زاہد حامد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت آئینی اور قانونی ماہرین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو بھیجے گئے ٹی او آر کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آئینی اور قانونی ماہرین نے وزیر اعظم نوازشریف کو مشورہ دیا کہ اپوزیشن کے خط کے جواب سے پہلے سپریم کورٹ کو ٹی او آر سے متعلق لکھے گئے خط کے جواب کا انتظار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :