Live Updates

پانامہ لیکس کا دوسرا دھماکہ ، عمران خان کے دوست کانام بھی شامل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 مئی 2016 10:15

پانامہ لیکس کا دوسرا دھماکہ ، عمران خان کے دوست کانام بھی شامل

پانامہ سٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء) : پانامہ لیکس کے پہلے دھماکے سے حواس باختہ ہونے والے افراد اپنے ہوش میں تاحال نہیں آئے تھے کہ آئی سی آئی جے کی جانب سے پانامہ لیکس کا دوسرا دھماکہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے دوسرے بڑے دھماکے میں 400 سے زائد افراد کے نام شامل ہیں جو آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔ پانامہ لیکس میں پی ٹی آئی رہنما علیم خان اور عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کانام بھی بہنوں سمیت آیا ہے۔ واضح رہے کہ پانامہ لیکس کی پہلی قسط منظر عام پر آنے کے بعد ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی تھی جبکہ پانامہ لیکس میں نام آنے پر آئس لینڈ کے وزیر اعظم کو بھی اخلاقی طور پر اپنے عہدے سے مستعفی یونا پڑا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات