بھارتی کبڈی ٹیم کو واہگہ پر روک لیا گیا ، کلیئرنس ملنے پر واپسی کی اجازت مل گئی

اتوار 8 مئی 2016 17:52

بھارتی کبڈی ٹیم کو واہگہ پر روک لیا گیا ، کلیئرنس ملنے پر واپسی کی اجازت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) وفاقی حکومت کی جانب سے کلیئرنس لیٹر جاری ہونے کے بعد بھارتی کبڈی ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم ایشیین کبڈی چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان آئی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن بروقت بھارتی کھلاڑیوں کے کاغذات تیار نہیں کراسکی تھی جس پر پیر کے روز واپس جاتے ہوئے بھارتی کھلاڑیوں کو کلیئرنس نہ ہونے پر واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا ۔بعد ازاں تھوڑی دیر بعد وفاقی حکومت نے بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کلیئرنس لیٹر جاری کردیا جس پر انہیں جانے کی اجازت مل گئی۔

متعلقہ عنوان :