فیصل آباد، موٹرسائیکل سوار دن دیہاڑے سوار ڈاکو خاتون کا پرس چھین کرفرارہوگئے

اتوار 8 مئی 2016 17:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) دن دیہاڑے بارونق روڈ سے موٹرسائیکل سوار ڈاکو خاتون کا پرس چھین کرفرارہوگئے ۔مختلف علاقوں سے د و موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں ‘ آن لائن کے مطابق‘تھانہ سرگودھاروڈ کے علاقہ گلستان کالونی کے بارونق راجہ روڈ سے گزرتے ہوئے خاتون خانہ عشرت ناز کا پرس دوموٹرسائیکل سوار ڈاکو چھین کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جس کی اطلاع فوراًمتعلقہ پولیس کو دی گئی لیکن تمام تر ناکہ بندیوں کے باوجود پولیس ڈاکوؤں کا سراغ نہ لگاسکی جبکہ ہزاروں روپے کی نقدی اور قیمتی اشیاء کے چھن جانے سے خاتون شدید صدمے سے دوچار ہوگئی جبکہ تھانہ سول لائن کے علاقہ میں واقع سول ہسپتال میں مریض کی تیمار داری کیلئے آنیوالے غلام مصطفی کی موٹر سائیکل نمبری FDN-8476اور اسی طرح تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں واقع بابافرید ہوٹل پر ناشتہ کرنے کیلئے آنیوالے عمیر کی موٹر سائیکل نمبری FDQ-6408نامعلوم چور لے اڑے

متعلقہ عنوان :