کراچی، ڈیفنس میں گھریلو ملازم نے معمرمالکن کوقتل کردیا،

ملزم نے پہلے خاتون پر حملہ کیا پھر منہ پر تکیہ رکھ کر دم گھوٹ دیا۔پولیس

اتوار 8 مئی 2016 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھریلو ملازم نے معمرمالکن کوقتل کردیا، ملزم لاکھوں روپے نقدی اورجیولری لیکر فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خادم نذیر نے پیسے کی ہوس میں گھرکی مالکن کوقتل کردیا، پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے خاتون پر حملہ کیا اور پھر منہ پر تکیہ رکھ کر دم گھوٹ دیا۔

(جاری ہے)

ماں کے عالمی دن پرجب مقتول کی بیٹی اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے اپنی ماں کے گھر پہنچی تو دیکھا کہ اس دنیا میں اس کو سب سے عزیزاس کی پیاری ماں زندہ نہ تھی جس پراس نے فوری طور پر پولیس کوواقعے کے بارے میں اطلاع دی۔پولیس کے مطابق ملزم پانچ ماہ سے بیمار خاتون کا ڈرائیوار تھا،ملزم نذیرگھرسے جیولری، نقدرقم اورقیمتی سامان لیکر فرار ہوگیا۔پولیس کا کہناہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے اور پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :