کراچی ، پولیس کی پریڈی کے علاقے میں کاروائی جعل سازی کر کے شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے 50 موبائل فونز اور 10 لیپ ٹاپ شہریوں سے ہتھیانے کا اعتراف کرلیا

اتوار 8 مئی 2016 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے پریڈی میں پولیس نے کارروائی کر کے جعل سازی کر کے شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کرلیا ، کراچی کے علاقے پریڈی میں پولیس نے کارروائی کر کے ایک ملزم عتیق کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ساؤتھ ڈاکٹر فاروق کے مطابق گرفتار ملزم شہریوں کو سامان خریدنے کے بہانے لوٹا کرتا تھا۔ گرفتار ملزم نے 50 موبائل فونز اور 10 لیپ ٹاپ شہریوں سے ہتھیانے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم نے بی کام کر رکھا ہے۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ اور 2 موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزم عتیق کا کہنا ہے کہ بیروزگاری کی وجہ سے وارداتیں شروع کیں۔ 6 سال سے مختلف شہروں میں دھوکا دے کر شہریوں سے لوٹ مار کرتا رہا۔

متعلقہ عنوان :