کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے :محمد شفیق قادری

شہریان لاہور کا کرپشن کیخلاف اور غیر جانبدار احتساب کا عمل تیز کرنیکے حق میں مظاہرہ

اتوار 8 مئی 2016 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) شہریان لاہورنے چیئرمین محمد شفیق قادری کی قیادت میں الحمراء سنٹر 10علامہ اقبال روڈ پر وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی کرپشن ،لوٹ مار کیخلاف اور غیر جانبدارانہ احتساب کے حق میں ایک بھرپور مظاہرہ کیا اور کرپشن کیخلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین نے ایک بڑا بینر بھی اٹھا رکھا تھا جس پر ”پوری قوم کا مطالبہ ۔

غیر جانبدار احتساب سب کا“درج تھا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے دینی و سماجی راہنما محمد شفیق قادری ، ڈاکٹر شاہد نصیر ،راحت ملک نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان ہر محب وطن کی آواز ہے کیونکہ کرپشن سے پاک ہی کوئی ملک اور معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے جبکہ اربوں روپے کی کرپشن نے وطن عزیز کا روشن چہرہ دھوندلا کررکھا ہے اور کرپشن کا ناسور ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ پیارے وطن پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامز کرنے کیلئے بلا تفریق چوروں اور لٹیروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر لوٹی گئی قومی دولت کی ایک ایک پائی وصول کی جائے اور کرپشن کرنیوالوں کو قانون کے تحت سخت سے سخت سزا دی جائے تانکہ آئندہ کسی بھی شخص کو قومی دولت لوٹنے کی جرات پیدا نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :