لاہور:پچیس کروڑ لاگت سے چار برس قبل نواز شریف ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی چھتیں ٹپکنا شروع ہوگئیں

اتوار 8 مئی 2016 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں پچیس کروڑ لاگت سے چار برس قبل تعمیر ہونے والے ایمرجنسی بلاک میں دراڑیں اور چھتیں ٹپکنا شروع ہوگئیں۔ انتظامیہ نے محکمہ بلڈنگ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں پچیس کروڑ روپے سے زائد لاگت سے چار برس قبل نیا ایمرجنسی بلاک تعمیر کیا گیا تاہم چار برس بعد ہی نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ کے ایمرجنسی بلاک میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور چھتیں بھی ٹپکتی ہیں۔

نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ کی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ بلڈنگ کو اس سنگین صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے محکمہ بلڈنگ کو ا?گاہ کیا ہے کہ چار برس قبل تعمیر ہونے والے ایمرجنسی بلاک میں پڑنے والی دراڑیں بڑھ رہی ہیں جو کسی بھی ناگہانی صورتحال کا باعث ہوسکتا ہے تاہم محکمہ بلڈنگ کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی

متعلقہ عنوان :