صوابی ،قتل کی الگ الگ وارداتوں میں بھائی نے بھائی ،شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

اتوار 8 مئی 2016 16:54

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء ) ضلع صوابی میں قتل کی الگ الگ وارداتوں میں بھائی نے بھائی کو جبکہ شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

(جاری ہے)

مسماة ( ش)نے تھانہ پر مولی میں ایف آئی آر درج کر اتے ہوئے بتایا کہ اس کی شوہر فائیو خان کو گھر کے اندر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا قتل کی دعویداری مبینہ طور پر مقتول کے بھائی شیر عمر خان پر کی ہے اور وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی گئی ہے دریں اثناء افضل خان سکنہ اُڑیا خیل اسماعیلہ نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی صاحبزادی مسماة ( ش) کو مبینہ طور پر اس کی شوہر احمد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل معلوم نہیں پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :