قوم کا قیمتی سرمایہ بلدیاتی انتخابات پر ضائع کیا گیا بلدیاتی اداروں سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا‘عابد حسین صدیقی

اتوار 8 مئی 2016 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان نژاد صادق خان کا لندن کے میئر بننے پر خوشیاں منانے والی مسلم لیگ (ن) خود پنجاب میں ابھی تک بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دے سکی۔ قوم کا قیمتی سرمایہ بلدیاتی انتخابات پر ضائع کیا گیا لیکن ان بلدیاتی اداروں سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں برادران صرف خود بااختیار رہنا چاہتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ دونوں بھائیوں نے کئی اہم وزارتیں بھی اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں اور بلدیاتی اداروں کو بھی اختیارات نہیں دینا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو صرف وہی لوگ پسند ہیں جو اُن کی کرپشن کو چھپانے کے لئے دوسروں کی ٹانگیں توڑنے کو تیار بیٹھے ہوں اور میڈیا پر شریف خاندان کی وضاحتیں پیش کرتے نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے مسائل کی کوئی بات نہیں ہو رہی عوام مہنگائی کے جن کے قابو آ چکی ہے جو غریب آدمی کو خودکشی کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو اپنے مسائل کے حل کے لئے اقتدار سونپا ہے لیکن اُنہیں اپنے اللوں تللوں سے ہی فرصت نہیں۔

متعلقہ عنوان :