فتح جنگ، تیز رفتار ڈمپر کی کار کو ٹکر، کار میں سوار ماں، باپ اور بیٹا جاں بحق

اتوار 8 مئی 2016 16:46

اٹک ۔ 8 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) تحصیل فتح جنگ تھانہ نیو ایئر پورٹ کی حدود ڈھوک مسکین کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی کار کو ٹکر کے نتیجہ میں کار میں سوار ماں، باپ اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سوزکی کار نمبر LHX-125راولپنڈی سے فتح جنگ جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر TJK-270ڈرائیور نے کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں کار ڈرائیور محمد صدیق، اس کا بیٹا محمد آصف اور محمد صدیق کی زوجہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔پولیس نے نا معلوم ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔