زنانہ ہسپتال ژوب میں لیڈی سرجن وگائنالوجسٹ ڈاکٹروں کی غیر حاضری ،مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی

غریب عوام کے مسئلے پر منتخب نمائندے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، صحت کے مسئلے کے حل کیلئے کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ، مختلف جماعتوں کے قائدین کا جلسے سے خطاب

اتوار 8 مئی 2016 16:45

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء )زنانہ ہسپتال ژوب میں لیڈی سرجن وگائنالوجسٹ ڈاکٹروں کی غیر حاضری کیخلاف اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی ،غریب عوام کے مسلے پر منتخب نمائندے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں صحت کے مسٗلے کے حل کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ترقیاتی منصوبے کرپشن کا ذریعہ بنا دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی ژوب کے ضلعی صدر محمد انور مندوخیل محمد ابراہیم مندوخیل محمددان لعون پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے صدر نقیب اﷲ مندوخیل پاکستان تحریک انصاف کے صمد خان مندوخیل نوجوانان ایکشن کمیٹی کے مولاداد بابڑ جمعیت علمائے اسلام(ف) کے فضل ا مین انجمن تاجران کے مولاداد قریشی محمد اشرف اور دیگر نے سول ہسپتال زنانہ میں لیڈی ڈاکٹروں کی غیر حاضری کے خلاف شمس الدین شہید چوک پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ ژوب میں اکثر ترقیاتی منصوبے کرپشن کا ذریعہ بنا دئیے گئے ہیں ژوب کے ترقیاتی منصوبوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ژوب زنانہ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹروں کی طویل عرصے سے غیرحاضری اور ماہر لیڈی ڈاکٹروں کی عدم تعنیاتی کے خلاف ژوب کے سیاسی پارٹیاں اور عوام مسلسل احتجاج کر رہے ہیں مگر محکمہ صحت اور ژوب کے منتخب نمائندے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ژوب کے منتخب نمائندوں کو غریب عوام کے مسائل کی کوئی فکر نہیں کیونکہ منتخب نمائندے اپنے اور اہل و عیال کی علاج بیرون ملک اور ملک کے بڑے ہسپتالوں میں کروا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک کو وسعت دی جائیگی انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ژوب کا شمار بلوچستان کے دوسرے بڑے شہر میں ہوتاہے مگر ژوب میں زنانہ ہسپتال صورتحال انتہائی باگفتہ بہ ہے لاکھوں کی آبادی والے شہر ژوب سول ہسپتال زنانہ و مردانہ میں نہ صرف بلکہ ژوب کے عوام کا علاج ہوتا ہے بلکہ ضلع شیرانی ضلع موسی خیل گومل سمبازہ تحصیل کاکڑ خراسان گوال اسماعیل زئی قلعہ سیف اﷲ تک کے مریضوں کا انحصار بھی ژوب کے ان دو ہسپتالوں پر ہے ضلع ژوب میں واحد زنانہ ہسپتال جہاں دیگر لاتعدادمسائل ہیں وہاں سب سے اہم مسئلہ ماہر گائنالوجسٹ اور لیڈی سرجن کی عدم تعنیاتی ہے پرائیوٹ ہسپتالوں اور نجی کلینکس ناتجربہ کار عملہ اور اتائی ڈاکٹروں کی وجہ سے مریض صحت مند ہونے کے بجائے مختلف امراض کا شکار ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ گائنالوجسٹ اور لیڈی سرجن کی عدم تعنیاتی سے خواتین مریض مشکلات سے دوچار ہیں حاملہ خواتین کی شرح اموات میں اضافہ تشویشناک ہیں پرائیوٹ ہسپتال میں ڈلیوری کی ایک کیس پچاس ہزار تک کا خرچہ آتا ہے جو کسی غریب کے بس میں نہیں مقررین نے مطالبہ کیا کہ تمام خالی پوسٹوں کو ماہر الٹراساونڈفیمیل،پیتھالوجسٹ آرتھروپیڈک لیڈی سرجن سکن اسپیشلسٹ تعنیات اسکے علاوہ ہسپتال میں دیگر شعبوں کے اسٹاف کی کمی کو بھی دور کیا جائے ایمرجنسی بنیادوں پرگائنالوجسٹ لیڈی سرجن کی تعنیاتی عمل میں لائی جائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا۔