ہنگو  کنویں میں گیس بھر جانے کے باعث دو بھائی جاں بحق ہوگئے

اتوار 8 مئی 2016 16:26

ہنگو۔08 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) تھانہ سٹی کی حدود میں واقع علاقہ مشتی بانڈہ میں دو سگے بھائی کنویں میں کام کرتے ہوئے گیس بھرجانے سے جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے اتوار کے روز میڈیا کو بتایا کہ تھانہ سٹی کی حدود میں واقع علاقہ مشتی بانڈہ میں دو سگے بھائی عباس گل، حامد گل ولد محب گل ایک کنویں میں مرمتی کام کر رہے تھے کہ اسی دوران کنویں میں گیس بھر جانے سے دونوں بھائی دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گئے۔ علاقہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں بھائیوں کو بے ہوشی کی حالت میں کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں دونوں بھائیوں میں عباس نے ہنگو ہسپتال میں دم توڑ دیا جبکہ حامد گل پشاور منتقل ہونے کے دوران درہ آدم خیل کے مقام پر جان کی بازی ہار گیا۔

متعلقہ عنوان :