یوم امام حسین کے موقع پر ملک بھر میں 3 روزہ تقریبات منعقد ہوں گی

اتوار 8 مئی 2016 16:01

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین کے یوم ولادت کے سلسلہ میں حضرت امام حسین کونسل (کل) منگل کو مقامی ہوٹل راولپنڈی میں ہوگی۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس کا موضوع دہشت گردی اور فرقہ واریت کا تدارک اور حضرت امام حسین کی تعلیمات ہیں۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ شرکت کریں گے۔ مرکزی امام حسین کونسل کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر غضنفر مہدی ہوا جس میں بتایا گیا کہ اتحاد امت کے عظیم مقصد کیلئے ایسی کانفرنسیں کراچی، لاہور، ملتان، حیدر آباد، پشاور، کوئٹہ، سکردو، گلگت، سبی اور گوادر میں ہوں گی۔