سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی نے دوران تفتیش مزید 11 افراد کے نام بتادئیے

اگر مشتاق رئیسانی کی گرفتاری میں تاخیر ہو جاتی تو برآمد کی گئی رقم ہنڈی کے ذریعے باہر چلی جاتی،نیب حکام

اتوار 8 مئی 2016 13:40

سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی نے دوران تفتیش مزید 11 افراد کے نام بتادئیے

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی نے نیب کی تفتیش کے دوران کرپشن کے حاصل شدہ رقم کا اعتراف کرلیا اور کرپشن میں ملوث مزید 11 افراد کے نام بتا دیئے، نیب نے ان افراد کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے 70کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور 20کلو گرام سونا برآمد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا، احتساب عدالت کی طرف سے مشتاق رئیسانی کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔

اتوار کو نیب ذرائع کے مطابق مشتاق رئیسانی نے کرپشن سے حاصل کردہ رقم کا اعتراف کرتے ہوئے کرپشن میں مدد کرنے والے گیارہ افسران کے نام بھی بتا دیئے ہیں، جن میں لوکل گورنمنٹ کے کئی ملازمین اور دیگر افراد شامل ہیں۔ نیب حکام نے ان 11 افراد ٹرانزیکشن اور دیگر ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق اگر مشتاق رئیسانی کی گرفتاری میں ایک دن کی تاخیر ہو جاتی تو برآمد کی گئی رقم ہنڈی کے ذریعے باہر چلی جاتی

متعلقہ عنوان :