پاکستان کا ہر شہری تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے پرعزم کام کرے، مرض سے بچاؤ کیلئے والدین کو بچوں کی شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرالینا چاہیے،وزیراعظم نواز شریف کاتھیلیسیمیا سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام

اتوار 8 مئی 2016 13:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے پرعزم ہو کر کام کرے، مرض سے بچاؤ کیلئے والدین کو بچوں کی شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرالینا چاہیے۔

(جاری ہے)

اتوار کو تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تھیلیسیمیا کا شکار والدین سے مرض بچوں میں منتقل ہو سکتا ہے، شادی کی عمر تک پہنچنے پر تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے پرعزم ہو کر کام کرے، مرض سے بچاؤ کیلئے والدین کو بچوں کی شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرالینا چاہیے