چنیوٹ میں مسافر وین سے تیز رفتار ٹرک کے درمیان تصادم سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 8 مئی 2016 13:30

چنیوٹ میں مسافر وین سے تیز رفتار ٹرک کے درمیان تصادم سے ایک ہی خاندان ..

چنیوٹ (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08مئی۔2016ء) چنیوٹ میں مسافر وین سے تیز رفتار ٹرک کے درمیان تصادم سے 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق منڈی بہاولدین کے رہائشی تاج محمد اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک جنازے میں شرکت کے لیے جھنگ جا رہے تھے کہ چنیوٹ لاہور روڈ پر ہرسا شیخ کے قریب مخالف سمیت آنے والا تیز رفتار ٹرک کی وین سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 8 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک بچے اور 2 خواتین کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہلاک شدگان کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ہلاک افراد کی لاشیں منڈی بہاوالدین پہنچا دی گئیں، جہاں ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں ہر روز کئی ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں، جن میں کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ان ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں خراب سڑکیں، خستہ حالت گاڑیوں اور ڈرائیونگ میں غفلت شامل ہیں۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2011 سے ملک میں ہر سال تقریباً 9 ہزار حادثات پیش آتے ہیں، جن میں ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :