گھٹنے کی تکلیف، شاہد آفریدی فٹنس کیمپ سے باہر، فٹنس ٹیسٹ میں بھی شرکت سے معذرت

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 مئی 2016 13:26

گھٹنے کی تکلیف، شاہد آفریدی فٹنس کیمپ سے باہر، فٹنس ٹیسٹ میں بھی شرکت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مئی۔2016ء) سابق کپتان شاہد آفریدی انگلینڈ کیخلاف پہلے فٹنس کیمپ سے باہر ہوگئے۔انہوں نے فٹنس ٹیسٹ میں بھی شرکت سے معذرت کرلی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بوڈ کو آگاہ کر دیا ہے،فٹنس ٹیسٹ نہیں دے سکتا۔میرے گھٹنے میں مسئلہ ہے،اس لیے رسک نہیں لے سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فی الحال فٹنس ٹیسٹ نہیں دے رہا ،کاونٹی کھیلنے سے پہلے مکمل فٹ ہونا چاہتا ہوں ÷۔

شاہد آفریدی نے فٹنس ٹیسٹ میں عدم شرکت سے بورڈ کوتحریری طور پر آگاہ کر دیا۔ دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے فٹنس ٹیسٹ کیلیے اپنی عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کر دیا۔شاہد آفریدی نے بتایا ہے کہ ان کے گھٹنے میں تکلیف ہے۔شاہد آفریدی چاہتےہیں کہ وہ کاؤنٹی سیزن سے پہلے فٹنس حاصل کر لیں

متعلقہ عنوان :