سندھ ٹیم قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

اتوار 8 مئی 2016 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) سندھ ٹیم قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، یہ چیمپئن شپ 13 مئی سے لاہور میں شروع ہوگی، سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن سیکرٹری جاویدخان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی ،پاکستان واپڈا ،سوئی سدرن گیس ،فاٹا، اسلام آباد ، ہا ئر ایجوکیشن کمیشن ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختوان خواہ اور سندھ کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں سندھ سائیکلنگ ٹیم کاتربیتی کیمپ جاری ہے اور تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں، سائیکلسٹ میں ساجد حسین ،ریاض احمد، ا سدعلی ، غلام حسین ، محمد عرفان ،رضوان ، فیروز سیف اور سمیر غلام علی شامل ہیں، جاوید خان نے امید ظاہر کی ہے کہ سندھ کے کھلاڑی چیمپئن شپ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، اور چیمپئن شپ 16 مئی تک جاری رہے گی-

متعلقہ عنوان :