اسلام آباد اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 13 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اتوار 8 مئی 2016 13:03

اسلام آباد اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 13 مئی سے اسلام آباد میں شروع ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) اسلام آباد اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 13 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے کھلاڑی شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ خواتین کا ایونٹ ملک میں پہلی بار منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ابھی تک چالیس سے زائد خواتین نے اپنے نام رجسٹرڈ کروائے ہیں، چیمپئن شپ میں مینز سنگلز اور خواتین سنگلز کے مقابلوں ہونگے، اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا جس میں چیمپئن شپ کے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کے خواہش رکھنے والے مرد اور خواتین کھلاڑی اپنے، اپنے نام 12 مئی تک رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں، یہ چیمپئن شپ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلی جائے گی جو کہ چیمپئن شپ 15 مئی تک جاری رہے گی-

متعلقہ عنوان :