سپورٹس آرگنائزر نیک نیتی کیساتھ کام کریں تو ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتا ہے‘ اکرم خان

اتوار 8 مئی 2016 13:03

سپورٹس آرگنائزر نیک نیتی کیساتھ کام کریں تو ملک میں کھیلوں کا معیار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد اکرم خان نے کہا ہے کہ سپورٹس آرگنائزر نیک نیتی کے ساتھ کام کریں تو ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل کسی بھی ملک میں حکومتی سرپرستی اور سپانسر کے بعد ترقی نہیں پاسکتا، انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے جس سے ملک میں کھیلوں کا نظام اور معیار بہتر ہو سکتا ہے اور کھلاڑی ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں ان کی کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی کیا جائے، نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کے لئے تربیت لگائے جائیں، کہ اس سوال کے جواب میں اکرم خان نے کہا کہ ہماری ہاں کھلاڑی کو وہ سہولیات نہیں مل رہی ہیں جو انٹرنشنل سطح پر کھلاڑی کو فراہم کی جاتیں ہیں، ہمارے ہاں بے روزگاری کا بہت بڑا مسئلہ ہے کھلاڑیوں کو نوکریاں نہیں مل رہی جس سے کھلاڑی اپنے کھیل کو چھوڑ کر نوکری کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، اگر کھلاڑی کو پتہ ہو کہ میرے اچھا کھیلنے سے مجھے نوکری مل جائے گی تو کھیل پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے گا-