کوئٹہ ، ضلع آواران سے اغواء 4 لیویز اہلکاروں کو رہا کردیا گیا

مسلح افراد لیویز اہلکاروں کو آواران کے نواحی علاقے میں چھوڑ کر فرار

اتوار 8 مئی 2016 12:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) بلوچستان کے ضلع آواران سے اغواء کئے گئے لیویز اہلکاروں کو رہا کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع آواران کی تحصیل گشکور کے علاقے سے اغواء کئے گئے 4لیویز اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد لیویز اہلکاروں کو آواران کے نواحی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تاہم چاروں اہلکاروں کی حالت بلکل نارمل ہے اور ان پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ رہا ہونے والے لیویز اہلکاروں میں حوالدار شیر محمد، دفعہ دار عبدالمالک، سپاہی سعید اور اللہ بخش شامل ہیں تاہم اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے اور بہت جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ رات نامعلوم اغواء کاروں نے بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل گشکور کے علاقے بزدار میں لیویز اہلکار وں کو اس وقت اغواء کیا تھا جب وہ موبائل وین میں گشت پر جا رہے تھے۔۔ موبائل وین میں اسلحہ اور وائرلیس سیٹ بھی موجود تھے۔ رہا ہونے والے لیویز اہلکاروں میں حوالدار شیر محمد، دفعہ دار عبدالمالک، سپاہی سعید اور اللہ بخش شامل ہیں

متعلقہ عنوان :