فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان فائیلرز کو آرٹیکل 114کے ساڑھے چار لاکھ نوٹس بھجوا دیئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 8 مئی 2016 12:20

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان فائیلرز کو آرٹیکل 114کے ساڑھے چار لاکھ نوٹس ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08مئی۔2016ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نان فائیلرز کو آرٹیکل 114کے ساڑھے چار لاکھ نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔ یہ نوٹس سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو کورئیر کے ذریعے پہنچا دیئے گئے ہیں۔ دفعہ114کے تحت نوٹس جاری کرنے کا ایف بی آر نے آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جن میں کہا گیا ہے کہ آپ کے سالانہ اخراجات آپ کے منقولہ غیر منقولہ اثاثے آپ کے بنک اکاﺅنٹس کتنے ہیں۔

آپ کے بچوں کے مہنگے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے اخراجات آپ کے کلب، پارٹیوں کے اخراجات فارن ٹریول آپ کے پلاٹ فلیٹ گھر پلازے موٹر گاڑیاں یہ یہ ہیں۔آپ کے سالانہ یوٹیلٹی بل اتنی رقم کے ہیں۔ آپ آفس آکر ثابت کریں کہ سالانہ 5 لاکھ سے لیکر کروڑوں روپے سالانہ کے اخراجات آپ کن ذرائع آمدنی سے کررہے ہیں یہ سب کچھ ایک ماہ کے اندر بمعہ شواہد کے ٹیکس حکام کو بتانا ہوگا۔