کراچی: مسلح افراد کی فائرنگ، سماجی کارکن خرم ذکی جاں بحق،2افراد زخمی

وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی،قاتل کو جلد کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت

اتوار 8 مئی 2016 12:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) کراچی میں قاتل بھی سرگرم ہو گئے۔ ہوٹل پر فائرنگ کے واقع میں سماجی رہنما خرم ذکی سمیت جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق نارتھ کراچی میں مسلح افراد کی ہوٹل پر فائرنگ سے سماجی رہنما خرم ذکی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خالد راوٴ نامی شخص بھی شامل ہے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی، مجلس وحدت المسلمین اور تحفظ عزاداری کونسل کی جانب سے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈیفنس خیابان شجاعت میں مکان سے خاتون کی لاش برآمد کر لی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مقتولہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جبکہ کورنگی نمبر 5 میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران پولیس اہلکار جاوید زخمی ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :