ملتان میٹرو پراجیکٹ پر کرین حادثے میں ایک شخص زخمی

اتوار 8 مئی 2016 12:15

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء ) شاہ رکن عالم کے قریب میٹرو منصوبے پر کام کرتی کرین سے لوہے کا بلاک گرنے سے 1 شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ رکن عالم کے قریب حادثے کے وقت کام کے دوران میٹرو بس کے تعمیراتی روٹ کو بند نہ کرنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں 30 فٹ کی اونچائی سے کرین سے لوہے کا بلاک گرنے کے باعث دو گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ حادثے کے وقت متعدد گاڑیاں سٹرک پر رواں دواں تھیں، حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ کرین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کرشواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا ا?غاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :