میانوالی ، گجرات ، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان میں آپریشن، 45 مشتبہ افراد زیرحراست ،جعلی دستاویزات اور آسلحہ برآمد

اتوار 8 مئی 2016 12:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء )میانوالی ، گجرات ، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان میں پاک فوج ، پولیس اور حساس ادارے کے اہل کاروں نے مشترکہ آپریشن کرکے پینتالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان سے جعلی دستاویزات اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ۔ گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیرمیں پاک فوج ، پولیس اور حساس ادارے کے اہل کاروں نے مشترکہ آپریشن کیا ، اہلکاروں نیکوٹھا ، کریالا کیعلاقے میں گھر گھر تلاشی کے دوران غیرقانونی طورپرعلاقے میں مقیم گیارہ افراد سمیت 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے جعلی دستاویزات اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ، ملزمان کے زیراستعمال جعلی نمبرپلیٹ والی 3گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ سرگودھا اور میانوالی میں قانو ن نافذ کر نے والے اداروں اور پولیس نے مشتر کہ آپریشن کر تے ہو ئے 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے تھانہ صدر کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ، اس دوران 7 مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت پکڑ لیا گیا ، برآمد ہونے والے اسلحے میں دو ایس ایم جی، ایک کلاشنکوف، تین شاٹ گن اور دو رائفلوں کے علاوہ، دو پستول اورگولیاں شامل ہیں۔