قصور ،4 روز قبل غائب ہونے والی بچی کی لاش مل گئی

اتوار 8 مئی 2016 12:13

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء )قصور میں چار روز قبل غائب ہونے والی بچی کی لاش مل گئی ۔4 مئی کو سعید آباد کے سلامت علی کمبوہ کی آٹھ سالہ بیٹی ثنا پراسرار طور پر غائب ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسٹیل مل باغ کے قریب زیر تعمیر مکان سے بچی کی لاش مل گئی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا دباکر ہلاک کیا گیا۔ علاقے میں کچھ عرصے میں تین بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔