اتھلیٹکس کا عالمی دن 14 مئی کو لاہور میں منایا جائے گا

ایونٹ میں تین سو سے زائد کلبوں اور سکولوں کے بوائز اور گرلز کھلاڑی شرکت کریں گے

اتوار 8 مئی 2016 12:00

اتھلیٹکس کا عالمی دن 14 مئی کو لاہور میں منایا جائے گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام اتھلیٹکس کا عالمی دن 14 مئی کو لاہور میں منایا جائے گا، اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ عالمی دن کے موقع پر بوائز اور گرلز کے مختلف ایونٹس منعقد ہونگے جن میں 100 میٹر ریس، 200 میٹر ریس،400میٹر ریس،800 میٹر ریس،لونگ جمپ، ہائی جمپ، شارٹ پٹ اور 4x50 میٹر ریلے کے مقابلوں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں تین سو سے زائد کلبوں اور سکولوں کے بوائز اور گرلز کھلاڑی شرکت کریں گے، ایونٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے حوالے سے تیاریاں زور و شور پر ہیں، ایک سوال کے جواب میں میجرجنرل(ر) اکرم ساہی نے کہا کہ امید ہے کہ اس ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے نئے چہروں کا انتخاب کیا گیا جائے گا اور ان کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی،ایک اور سوال کے جواب میں اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام اتھلیٹکس کا عالمی دن ہر سال منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :