قومی سنیئر مینز ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ (پرسوں) سے شروع ہوگی

ٹیمیں شرکت کیلئے(کل) لاہور پہنچیں گی اور منیجرز میٹنگ(پرسوں) صبح نو بجے ہوگی چمپئن شپ میں ملک بھر سے 13 ٹیمیں شرکت کریں گی ٗ محمد راشد ملک

اتوار 8 مئی 2016 11:58

قومی سنیئر مینز ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ (پرسوں) سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سنیئر مینز ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ (پرسوں)10 مئی سے لاہور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمدراشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں روز و شور سے کی جا رہی ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے 13 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، خیبر پختونخوا، سندھ، پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں آٹھ ویٹ کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں منفی 56 کلوگرام، منفی 62کلوگرام، منفی 69 کلوگرام، منفی 77 کلوگرام، منفی 85 کلوگرام، منفی 95 کلوگرام، منفی105 کلوگرام اور پلس 105 کلو گرام شامل ہیں۔ پاکستان واپڈا چیمپئن شپ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیمیں شرکت کیلئے(کل)پیر کو لاہور پہنچیں گی اور منیجرز میٹنگ(کل) 10 مئی کو صبح نو بجے ہوگی جس میں کھلاڑیوں کے ویٹ اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا چیمپئن شپ تین روز تک جاری رہے۔

متعلقہ عنوان :