اپنی پوری کوشش کی لیکن شکست ہوئی جس پر افسوس ہے، عامر خان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 مئی 2016 11:44

اپنی پوری کوشش کی لیکن شکست ہوئی جس پر افسوس ہے، عامر خان

لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مئی۔2016ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو میکسیکن باکسر کنیلو الواریز نے مڈل ویٹ میں شکست دے دی۔ امریکا کی ریاست لاس ویگاس میں 25 سالہ کنیلو الوریز اور 29 سالہ عامر خان کے درمیان 12 راونڈز کے مقابلے کا فیصلہ 6 رائونڈ میں ہی ہو گیا۔

(جاری ہے)

مقابلے کے بعد عامر خان کا کہنا تھا کہ لائٹر ویٹ مقابلوں میں حصہ لیتا رہوں گا، مڈل ویٹ کو چیلنج سمجھ کر رسک لیا۔عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ چیلنج بہت سخت تھا جبکہ انکار کرنا بھی ممکن نہیں تھا۔ میکسیکن باکسر سے مقابلے کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ اپنی پوری کوشش کی لیکن شکست ہوئی جس پر افسوس ہے۔