Live Updates

یوں محسوس ہوتا تھا چند لوگوں کو خواتین کو حراساں کرنے کا خصوصی ٹاسک دے کر بھیجا گیا ہے: تحریک انصاف کے جلسے میں بدتمیزی کا شکار ہونے والی خواتین

muhammad ali محمد علی ہفتہ 7 مئی 2016 22:24

یوں محسوس ہوتا تھا چند لوگوں کو خواتین کو حراساں کرنے کا خصوصی ٹاسک ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مئی 2016ء) تحریک انصاف کے جلسے میں بدتمیزی کا شکار ہونے والی خواتین کا کہنا ہے کہ یوں محسوس ہوتا تھا چند لوگوں کو خواتین کو حراساں کرنے کا خصوصی ٹاسک دے کر بھیجا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران خواتین کو حراساں کیے جانے کے معاملے پر تاحال بحث جاری ہے۔ اس حوالے سے اب تحریک انصاف کی چند متاثرہ خواتین کارکنوں نے ایک نجی ٹی وی خے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس تمام معاملے کی جو بھی ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں وہ کچھ بھی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

جلسے کے دوران سب کچھ ٹھیک تھا تاہم جب جلسے کے اختتام پر وہ جلسہ گاہ سے جب روانہ ہونے لگیں تو اچانک کچھ نامعلوم افراد نے خواتین کے پنڈال میں دھاوا بول دیا۔ اس کے بعد وہاں جو کچھ ہوا وہ ناقابل بیان ہے۔ وہاں ان کیلئے قیامت کا سا سماں تھا۔ متاثرہ خواتین نے بتایا ہے کہ جن لوگوں نے خواتین پر حملہ کیا ان کے پاس تحریک انصاف کا کوئی بیج یا خصوصی شرٹس نہیں تھیں۔ وہ لوگ تحریک انصاف کے کارکن معلوم نہیں ہو رہے تھے۔ خواتین کے پنڈال میں موجود سیکورٹی پر معمور اہلکاروں نے حملہ آوروں کو روکنے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ بالکل بے بس نظر آ رہے تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :