ڈیرہ غازیخان ،زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 20افراد کی حالت بگڑ گئی
متعدد بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل
ہفتہ 7 مئی 2016 22:09
ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مئی۔2016ء) زہریلی لسی پینے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 20افراد کی حالت بگڑ گئی ، جبکہ متعدد کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے علاقہ سمینہ چوک کے رہائشی محمد اسماعیل نامی شخص کے اہل خانہ کی لسی پینے سے حالت غیر ہوگئی جنہیں طبی امداد کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا متاثرین میں خواتین اور بچوں سمیت 20افرادپانچ سالہ فہد اور نظام الدین ،چھ سالہ ہدیہ، سات سالہ کرن ،آٹھ سالہ وقار احمد ،12سالہ سائزہ بی بی اوروقاص احمد، 14سالہ قصواہ بی بی ، 15سالہ وسیم احمداور الیاس ، 35سالہ عارفہ ، 40سالہ آمنہ بی بی ، 55سالہ زاہد مائی ، محمد اسماعیل اور زرینہ مائی وغیرہ شامل ہیں جن میں سے متعدد کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال لائے گئے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے ،جبکہ دوسری جانب ہسپتال لائے گئے متاثرین کے مطابق انہوں نے گھر میں تیار کی گئی لسی پی تھی جس کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہوگئی اور یکے بعد دیگرے بیہوش ہونا شروع ہوگئے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.