ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کا دودھ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا اعلان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 7 مئی 2016 21:59

ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کا دودھ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مئی 2016ء)ڈیری فارمز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل کراچی میں ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں بنا اجازت اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کراچی میں فی لیٹر دودھ کی قیمت 5 روپے اضافے کیساتھ 85 روپے کر دی گئی تھی۔ تاہم صوبائی حکومت کیساتھ مذاکرات کے بعد ڈیری فارمز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اتوار کے روز سے کراچی میں دودھ 80 روپے فی لیٹر کی پرانی قیمت پر دستیاب ہو گا۔