اسلام آباد ، آئیسکوکاجی سیکٹرزکے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک

بجلی کی لوڈشیڈنگ کازیادہ تربوجھ متعلقہ سیکٹرزپرڈالاجارہاہے

ہفتہ 7 مئی 2016 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مئی۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں آئیسکوکاجی سیکٹرزکے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ،بجلی کی لوڈشیڈنگ کازیادہ تربوجھ متعلقہ سیکٹرزپرڈالاجارہاہے جبکہ ایف اور ای سیکٹرز پرلوڈشیڈنگ کادورانیہ سب سے کم رکھاگیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئیسکونے ریجن میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت کوحصوں میں تقسیم کردیاہے ،حالانکہ 6سیکٹرزسے لائن لاسزمیں اضافہ نہیں ہے اورریکوری بھی تقریباًسوفیصدہے لیکن اس کے باوجودعوام کوگھنٹوں بجلی کاانتظارکرناپڑتاہے ،اس کے باوجودآئیسکوریجن کے سرکاری اداروں کی ریکوری 53فیصدہے اورلوڈشیڈنگ کادورانیہ بھی زیادہ نہیں ہوتاجبکہ پوش ایریازجہاں پرایلیٹ کلاس رہی ہے وہاں پرلوڈشیڈنگ کادورانیہ بہت کم ہے جبکہ راولپنڈی شہرکی بھی حالت ہے جس پرعوامی حلقوں نے کافی تحفظات کااظہارکیااوران کاکہناہے کہ حکومت کوچاہئے کہ وہ یکساں لوڈشیڈنگ کانظام بہترطریقے سے کرے تاکہ عوام کوزیادہ گھنٹوں لوڈشیڈنگ کاسامنانہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :