سکھر،انٹر میڈیٹ امتحانات، انتظامیہ نقل روکنے میں ناکام،امیدوار کھلے عام نقل میں مصروف

ہفتہ 7 مئی 2016 21:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) سکھر کے تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام جا ری گیارہویں اور با رہویں جما عت کے سالانہ امتحانات کے دوران بورڈ کی جانب سے نقل کوروکنے کے لیے کیے جا نے والے انتظامات بھی امیدواروں کے سامنے کوئی بند نہ با ندھ سکے امتحانی مراکز میں کھلے عام نقل ہو تی رہی امیدوار ڈیوٹی پر متعین عملہ کی پرواہ کیے بغیر گائیڈوں اور سالڈ پیپرز سے تو پرچہ حل کر تے رہے جبکہ کئی امتحانی مراکز میں پابندی کے باوجود امیدوار کھلے عام موبائل فون کا استعمال کرتے رہے جبکہ ڈیوٹی پر متعین عملہ بھی ان کے خلاف کوئی کاروائی کرنے کے بجا ئے ان کا معاون و مددگاربنا رہا بورڈ کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیمیں بھی مخصوص امتحانی مراکز تک محدود رہیں اور میڈیا پر اپنی کا رکردگی دکھانے کے لیے چند ایک امیدواروں کو پکڑتی رہیں ۔

متعلقہ عنوان :