صرف اللہ طاقتور ہے، مضبوط کرسی کے کئی دعویدار جلد جاتے دیکھے: چودھری پرویزالٰہی
وزیراعظم کا اپوزیشن کو دہشت گرد کہنا افسوسناک ہے، وہ گھبراہٹ کا شکار ہیں، حکومت اور فوج کی کتاب الگ ہے جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس کے پاس اختیارات ہونے چاہئیں، میڈیا سے گفتگو میں میئر لندن صادق خان کو مبارکباد
ہفتہ 7 مئی 2016 21:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات طاقتور ہے، مضبوط کرسی کے کئی دعویدار ہم نے جلد جاتے دیکھے، وزیراعظم نوازشریف کا اپوزیشن کو دہشت گرد کہنا افسوسناک ہے وہ گھبراہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کے خلاف جو زبان استعمال کرنا شروع کی ہے وہ انہیں زیب نہیں دیتی، پانامہ لیکس اپوزیشن کی طرف سے نہیں اللہ کی طرف سے حکمرانوں کے خلاف سامنے آئی ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر ٹی او آر تیار کیے ہیں۔ اس سوال پر کہ فوج اور حکمران ایک پیج پر ہیں یا نہیں انہوں نے کہا کہ اس کا جواب تو خود نوازشریف بھی نہیں دے سکتے، میرے خیال میں ان کی کتاب الگ الگ ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.