حکومت اپنی کارکردگی سے پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنائیں گے،خواجہ آصف

پارٹی کا 2018 ء کا ایجنڈا منفی سیاست کرنیو الوں کیلئے سیاسی موت ہوگا 2018 ء کے آخر تک بجلی کی پیداواری صلاحیت 31 ہزار 882 میگاواٹ ہو جائے گی،وفاقی وزیر کا ٹویٹ

ہفتہ 7 مئی 2016 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) حکومت اپنی کارکردگی سے پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنائے گی ، ان کی پارٹی کا 2018 ء کا ایجنڈا منفی سیاست کرنیو الوں کیلئے سیاسی موت ہوگا ،2018ء کے آ خر تک بجلی کی پیداواری صلاحیت 31 ہزار 882 میگاواٹ ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنائیں گے مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی ایجنڈے سے 2018 میں منفی سیاست دفن ہو جائے گی ملک کے موجودہ بجلی پیداواری صلاحیت 19 ہزار 900 میگاواٹ ہے ابھی 11 ہزار 987 میگاواٹ بجلی کا مزید اضافہ کیا جائے گا جس سے بجلی کی پیداواری جون 2018 تک 31 ہزار 19 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی

متعلقہ عنوان :