سوات میں بچوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والے گروہ کا سرغنہ اورنگزیب کو گرفتار کرلیا گیا

ڈیرے میں ساڑھے دو سال سے رکھے ایک اور بچے کو بازیاب کرالیا گیا

ہفتہ 7 مئی 2016 20:04

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) سوات میں بچوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والے گروہ کا سرغنہ اورنگزیب کو گرفتار کرلیا گیا ،ڈیرے میں ساڑھے دو سال سے رکھے ایک اور بچے کو بازیاب کرالیا گیا ،دو ماہ قبل بھی اس کے ڈیرے سے تیرہ سالہ لڑکے کو بازیاب کرالیا گیا تھا ،ڈیرے سے چرس اور نقد رقم بھی برآمد کرلی گئی ، بچوں کی اغوائیگی میں ملوث گاڑی ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا، ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبر نے مینگورہ پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او مینگورہ اخترایوب، ایس ایچ او بنڑ عالمزیب خان اور ڈی ایس بی کے انچارج فضل علی باچا کے ہمراہ میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم اورنگزیب ولد سلاردین نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ معصوم بچوں کو ورغلاپھسلا کر اپنے مخصوص ڈیرے پر رکھ کر ذیادتی کا نشانہ بناتے تھے ،فروری 2016ء میں اس کے ڈیرے پر چھاپہ مارکر تیرہ سالہ مہران ولد تاج رحمن سکنہ ملوک آباد کو بازیاب کرکے ایک ملزم سجاد ولد اختیار مندکو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم اورنگزیب فرار ہوگیا ،انہوں نے کہاکہ گذشتہ شب پولیس نے ملزم اورنگزیب کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تو ایک اوربچے چودہ سالہ بچے عبدالرحمن ولد رحمانی گل سکنہ شاہدرہ کو بازیاب کرالیا اس موقع پر ملزم اورنگزیب دھرلیا گیا جس کی نشاندہی پر ایک اور ملزم ڈرائیور عمرخالق ولد نواب کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ،ملزمان نے عبدالرحمن کو ڈہائی سال قبل اغوا کرکے پاؤں میں زنجیر باندھ کر ہوس کا نشانہ بناتے تھے ،ملزم اورنگریزیب کو عدالت میں پیش کر کے دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے تاکہ گینگ میں شریک دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جاسکے،سوات پولیس نے بچوں کی مبینہ اغوائیگی کے ماسٹر مائنڈ اورنگزیب اور مغوی بچے عبدالرحمن کو عدالت میں پیش کردیا ،پولیس کے مطابق مغوی بچے نے عدالت کے روبرواپنا بیان قلم بند کردایا جبکہ ملزم اورنگ زیب کو پولیس کو دو روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ،مرکزی ملزم پچاس سالہ غیر شادی شدہ اورنگزیب نے میڈیا کو بتایاکہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ سجاد اور عمر خالق عرف نواب انہیں بلیک میل کرکے میری جائیداد اور کاروبار پر قبضہ جمانے کے لئے مجھے پھنسانے کی ساز ش کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عبدالرحمن کوسجاد اور عمرخالق لائے تھے اور میں نے اسے نوکری دیکر اپنے بیٹے کی طرح پالا ہے جبکہ مہران کو دیکھا تک نہیں انہوں نے کہاکہ میں بالکل بے قصورہوں میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :